وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رواں سال ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے 711 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رواں سال ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف 499 کارروائیاں کیں۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے رواں برس 500 مقدمات درج کرکے 711 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے خیبر پختونخوا زون نے 333، لاہور نے 79، گوجرانوالہ نے 24، فیصل آباد نے 67 اور ملتان زون نے 53 افراد کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد زون نے 26، کراچی نے 77، حیدرآباد نے 32 اور بلوچستان زون نے 20 ملزمان گرفتار کیے۔
ایف آئی اے نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 4 ارب 28 کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔
ترجمان کے مطابق برآمد کرنسی میں 8 لاکھ امریکی ڈالر اور 38 کروڑ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل تھی۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی میں 3 ارب 67 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملک گیر چھاپوں کے دوران 28 سے زائد پلازے، مارکٹیں اور دکانیں سیل کی گئیں۔