راولپنڈی ، راول ڈویژن پولیس کی منظم ومتحرک گینگزکیخلاف کارروائیاں ، 270 ملزمان گرفتار

قبضہ سے کروڑوں روپے نقدی ،اسلحہ ،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹرسائیکل ،کاریں،رکشے و دیگر ساما ن برآمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راول ڈویژن پولیس نے رواں سال کے دوران منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی110گینگز کے 270ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے نقدی ،اسلحہ ،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹرسائیکل ،کاریں،رکشے اور دیگر ساما ن برآمدکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق راول ڈویژن پولیس نے رواں سال کے دوران منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 110گینگز کے 270ملزمان کوگرفتار کیا گیا،ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی برآمدگی کی گئی جس میں2کروڑ 22لاکھ 79ہزار100روپے ،کروڑوں روپے مالیت کے 361موٹرسائیکل، 6کاریں، 10رکشے،طلائی زیورات،6ایل سی ڈیز،100موبائل فون ،85پستول،4بیٹریاں ،4سی پی یو،2پنکھے،کیبل وائر ،چرس اور دیگر سامان برآمدہوا۔

گینگز کے خلاف موثر کارروائیوں پر ایس پی راول فیصل سلیم نے راول ڈویژن پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔