راولپنڈی ،قتل واقدام قتل اورضرر مقدمہ میں2 مجرمان کوکو سزائے موت سنائی گئی

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث معزز عدالت نے قتل ،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں2 مجرمان کو سزائیں سنا دیں،مجرمان کو سزائے موت ،عمر قید،15سال قید،4لاکھ روپے ہرجانہ ،1لاکھ روپے جرمانہ اور 1لاکھ 40ہزار روپے دامان کی سزائیں سنائی۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے مجرم کاشف حسین کو قتل کے جرم میں سزائے موت معہ2لاکھ روپے ہرجانہ ،اقدام قتل کے جرم میں5سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ اور ضرر کے جرم میں 70ہزار روپے دامان کی سزا جبکہ مجرم ندیم حسین کوقتل کے جرم میں عمر قید معہ 2لاکھ روپے ہرجانہ ،اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید 50ہزار روپے جرمانہ اور ضررکے جرم میں 70ہزار روپے دامان کی سزا سنائی، مجرمان ندیم حسین اور کاشف حسین نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے عمر فاروق کو قتل جبکہ یوسف خان کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کو مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال 2019میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا ،واہ کینٹ پولیس نے مجرمان کو گرفتار کر نے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظرمعزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر ،انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم اور کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔