جائے وقوعہ سے ویڈیوز دیکھیں ہیں ، پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے وقت درکار ہے ، عمر کے تعین کا جزوی ٹیسٹ ہوا ہے مکمل ٹیسٹ کے لیے وقت درکار ہے۔تفتیشی افسر
لاہور (کرائم ڈیسک) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کو جاں بحق کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم افنان شفقت کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے سماعت کی۔ مقدمہ مدعی کی جانب سے انکے وکیل رانا مدثر عمر عدالت پیش ہوئے۔
پولیس نے ملزم کے ٹیسٹ مکمل کرانے کے لیے مزید تیس دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا،عدالت نے استفسار کیا پانچ دن میں کیا پراگرس ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ویڈیو دیکھیں ہیں ، پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے وقت درکار ہے ، عمر کے تعین کا جزوی ٹیسٹ ہوا ہے مکمل ٹیسٹ کے لیے وقت درکار ہے۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر اعتراض ہے۔
عدالت نے ملزم کا مزید پانچ روزہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ عدالت نے ملزم کی تفصیلی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ۔ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں عدالت نے پولیس کو تفتیش کےلیے پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔۔خیال رہے کہ ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کے لیے فرانزک ٹیسٹ کروایا لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم افنان شفقت کو میاں منشی ہسپتال میں میڈیکل بورڈ کے سامنے لے جایا گیا۔
ٹیسٹ کی رپورٹ ایک روز تک تفتیشی افسر کو ملے گی۔ملزم کے وکیل نے عدالت میں 10سے 12سال ملزم کی عمر کا دعویٰ کیا تھا۔وکیل کی طرف سے دعویٰ کے بعد تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزم کی درست عمر کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا ۔او سی فیکشن ٹیسٹ کے لیے بروقت سمپل نہ لینے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی اور تفتیشی افسر کو معطل کیا تھا۔