راولپنڈی(کرائم ڈیسک) دھمیال پولیس نے 15 روز قبل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے 02 خطرناک ڈاکو گرفتار کر لیے، ڈاکوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شاہد قمر زخمی ہوئے تھے ،گرفتار ڈاکوں کی شناخت نسیم عرف ملنگی اور بہروز خان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی چوری کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی کے روکنے پر فائرنگ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے تھے،گرفتار ڈاکوں نے ابتدائی تفتیش میں ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جنہیں شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جا رہا ہیدھمیال پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔