مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک، سی آئی اے پولیس

 
لاہور: مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک، سی آئی اے پولیس

لاہور کے علاقے شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزم عبدالوہاب ایک سابق پولیس افسر اور کاروباری شخصیت کی سپاری لے کر وطن واپس آیا تھا۔

سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ گینگسٹر لالہ شہباز کا مین شوٹر عبدالوہاب مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، عبدالوہاب دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرکے ایران فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم عبدالوہاب نے لالہ شہباز کے حکم پر مقتولین سے بھتہ مانگا تھا، ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔

سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ کراس فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔