گوجرانوالہ کے کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل سوار افراد کی گاڑی پر فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق چیئرمین یونین کونسل (یو سی) کا الیکشن لڑنے والے رانا افتخار بھی گاڑی پر فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق رانا افتخار پی ٹی آئی ٹکٹ پر چیئرمین یو سی کے امیدوار تھے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی سے گوجرانوالہ میں 5 افراد کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گوجرانوالہ میں 5 افراد کے قتل کے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔