بارات میں دولہے کو قتل کرنے کے الزام میں دلہن اور اُس کے خالہ زاد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پشاور کے چارسدہ روڈ پر ہفتے کی رات ہونے والے قتل کا پولیس نے دلہن کو ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق بارات لے جاتے ہوئے دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکی ملزم کی خالہ کی بیٹی ہے، دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والے مخالف تھے، دونوں نے مل کر دولہے کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔