چنیوٹ: لین دین کے تنازع پر ماں بیٹا قتل

چنیوٹ: (کرائم ڈیسک) لین دین کے تنازع اور گھریلو جھگڑے کی بنا پر ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ چنیوٹ میں تھانہ بھوآنہ کی حدود پٹھانکوٹ میں پیش آیا جہاں لین دین کے تنازعہ اور گھریلو جھگڑے کی بنا پر سگے بھائی نے بہن اور بھانجے پر فائرنگ کی۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شاہد علی اور ایس ایچ او فراست علی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے، مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔