ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام، 3 ملزمان گرفتار

لاہور: (کرائم ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے کاہنہ میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کاجل نامی خاتون نے ذہنی معذور لڑکی آنچل کو اپنے گھر بلایا جہاں خاتون کے دیور نے دوستوں سے مل کر لڑکی سے زیادتی کی، 20 سالہ آنچل کی حالت غیر ہونے پر گھر والوں کو لڑکی سے زیادتی کا علم ہوا۔

ملزمان میں خاتون ملزمہ کاجل، اشفاق اوراظہر شامل ہیں، ملزمان متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کو ڈراتے دھمکاتے بھی رہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔