راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے سی ای او ڈاکٹر یاسر محمود چوہان کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم ”ورلڈ آر سی سی آئی سٹی” کی مارکیٹنگ اور عام لوگوں کو دھوکہ دینے و گمراہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای آر ڈی اے نے مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف ڈیمولیشن آرڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرادی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپانسرز کو بھی فوری طور پر متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ کو فوری طور پر روک دیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو بھی ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور دیگر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرادی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو اپنے مفاد میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے چیک کریں۔ اسے آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پلاننگ ونگ آر ڈی اے نے سائبر کرائم ونگ، ایف آئی اے سے بھی درخواست کی ہے کہ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ان کے گھپلوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا جرائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کی طرف سے کیے گئے ہیں اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 37 کے تحت بھی قابل توجہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ڈویلپمنٹ پر جرمانہ، جب تک نادہندہ رہے گا جاری رہے گا۔
کسی سے ڈرنے والے نہیں‘ جو بھی ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کریں گے، وزیرداخلہ
پی ٹی آئی احتجاج؛ اراکینِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور متعدد رہنما گرفتار
پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا، ’ڈو اینڈ ڈائی‘ والے جلسے کا کیا ہوا؟ ڈاکٹر مصدق ملک
بیلاروس کے وفد کی اسلام آباد آمد، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل آئیں گے
پی ٹی آئی احتجاج؛ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کردی گئی
پی ٹی آئی رہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں: عطا تارڑ
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی
عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا: امیر مقام
ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات
عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے: احسن اقبال