راولپنڈی،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اورضرر کے مقدمہ میں مطلوب 4 اشتہاری سمیت 5 ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اورضرر کے مقدمہ میں مطلوب4اشتہاری سمیت 5اشتہاری اوراقدام قتل کا ملزم گرفتارکرلیا تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب رحیم شاہ، شہزاد خان، حمزہ اور کامران کو گرفتار کر لیا جو گزشتہ سال سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھے جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے دوسری کاروائی میںاقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اسامہ سعید کو گرفتارکر لیا جو رواں سال سے پولیس کومطلوب تھادریں اثناتھانہ نصیر آباد پولیس نے شہری کو زخمی کرنے والے عبدالمرجان کو گرفتار کر لیاجس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری شبیر کو زخمی کر دیا تھاواقعہ کو مقدمہ متاثر ہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔