اسلام آباد: (کرائم ڈیسک) تعلیمی اداروں میں آن لائن منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر جی الیون میں کارروائی کی، ملزم محمد نصیر سے پیکٹ میں بند منشیات برآمد ہوئی۔
ملزم کو جی الیون میں ایک نجی سکول کے باہر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔