اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے پہاڑی سرنگوں میں چھپائی گئی تقریباً 18 سو کلو منشیات پکڑ لی۔
برآمد کی گئی منشیات میں 28 کلو آئس بھی شامل ہے، افغانستان میں تیار کی گئی منشیات کو پہاڑوں کے درمیان سرنگوں، لکڑیوں اور پتوں سے بنائی گئی جھونپڑی میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات برآمد کرنے کے بعد ذخیرہ کرنے والی جگہوں کو جلادیا گیا، منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کے لئے ذخیرہ کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے۔