سستی گاڑی خریدنے کے چکر میں سالا بہنوئی اغوا

5 کروڑ تاوان کا مطالبہ، عدم ادائیگی پرمغویوں کے قتل کی دھمکی دے دی

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) سستی گاڑی خریدنے کے چکر میں راولپنڈی کے رہائشی دو افرادگاڑی خریدنے کیلئے ملتان جانے والے ہنی ٹریپ کا شکار ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ملتان سے سستی گاڑی خریدنے کیلئے جانے والے رافع ذوالفقار اور اس کے بہنوئی نعمان بشیر کو اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں نے اہلخانہ سے پانچ کروڑ تاوان مانگ لیا۔
عدم ادائیگی پرمغویوں کے قتل کی دھمکی دے دی۔
تھانہ ریس کورس پولیس نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، اغوا برائے تاوان کی دفعہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ مغوی رافع ذوالفقار کی بہن عطیہ نائید کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ کے متن میں رافع ذوالفقار کی بہن عطیہ نائید نے لکھوایا کہ 20 سالہ مغوی رافع ذوالفقار بہنوئی نعمان بشیر کیہمراہ گاڑی خریدنے گئے تھے۔ خیال رہے کہ پہلے بھی اِسی چکر میں ایک شخص قتل ہوچکا ہے کچے کے علاقہ سے بازیاب ہونے والے نزاکت علی نے ارشد مغل کے قتل بارے حقائق پیش کئے تھے اورتاوان دے کر واپس گھر آئے تھے۔