لاہور: آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات فروشی ہونے لگی

لاہور : (کرائم ڈیسک) لاہور میں آن لائن ایپ کے ذریعے منشیات کا استعمال کرنے والوں کو ہوم ڈلیوری ہونے لگی۔ صوبائی دارالحکومت میں ڈلیوری بوائز کے ذریعے منشیات بھیجی جانے لگی ، ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈلیوری بوائز کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ڈلیور کرنے والے پیکٹ میں کیا ہے ؟ ڈلیوری بوائز کے ذریعے منشیات فروخت کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔

اس حوالے سے پولیس نے آن لائن منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ، پولیس حکام کے مطابق نئے طریقے کار کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کرنے جارہے ہیں ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کاکہنا ہے کہ آن لائن منشیات فروشی کی شکایت موصول ہوئی ہیں، ایف آئی اے کی مدد سے بڑا کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔