راولپنڈی،دھمیال پولیس کی کارروائی ،12قمار باز گرفتار

ملزمان سے دائو پر لگی رقم 30ہزار روپے،11موبائل فون ،6مرغے قبضہ پولیس میں لے لیے گئے

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والی12قمار بازوں کو گرفتارکرلیا ،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 30ہزار روپے،11موبائل فون اور6مرغے قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 12قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،ملزمان میں نذیر،مہران،عامر،فہد،شہباز،احمد،قاسم ،مظہر،آصف،سکندر ،نوید اور عبد الصمدشامل ہیں،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 30ہزار روپے،11موبائل فون اور6مرغے قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔ایس پی صدر نے کہاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔