ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا،یوٹیوب پر آنے کے بعد سے مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے،2017 سے سخت محنت کر رہی ہوں،سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،منفی تبصرے کرنے والوں پر بہت دکھ ہے۔علیزے سحر
لاہور(نیوز ڈیسک) معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر علیزے سحر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منظرِعام پر آ گئیں۔علیزے سحر نے ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ علیزے سحر نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہیں افسردہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔علیزے سحر نے کہا کہ میرے بارے میں باتیں کی جا رہی ہے ، مجھے برا بھلا کہا جا رہا ہے۔
میں تمام معاملے کی تفصیلات آپ لوگوں کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔ علیزے سحر نے بتایا کہ جب مجھے ویڈیو لیک ہونے سے متعلق پتہ لگ تو اگلی صبح میں سائبر کرائم ملتان گئی جہاں پر میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا گیا لیکن کوئی سخت ایکشن نہیں لیا گیا۔ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کی تفصیلات بھی نکالی گئیں۔
ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور وہ اس وقت قطر میں موجود ہے۔
جب سائبر کرائم حکام نے ملزم سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ میں نے ویڈیو ضرور ایڈیٹ کی تھی لیکن اپلوڈ نہیں کی۔ علیزے سحر نے مزید کہا کہ میں نے محنت کا آغاز 2017 سے کیا تھا اور اب تک سخت محنت کر رہی ہوں۔ میں محنت سے روزی روٹی کمائی، جیسی ہوں آپ کے سامنے ہوں۔علیزے سحر نے انکشاف کیا کہ وہ جس دن سے یوٹیوب پر آئیں انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔
لیکن خاندان نے بہت سپورٹ کیا۔اسی لیے میں نے محنت جاری رکھی۔علیزے سحر نے ان لوگوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلموں میں آنے کے لیے یا مشہور ہونے کے لیے ویڈیو لیک کی۔علیزے سحر نے کہا کہ میں خود کو سپورٹ کرنے والوں کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔
علیزے سحر نے ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
علیزے سحر مزاحمت کا استعارہ بن چکی ہے
Public must support her
More power to her pic.twitter.com/2NNtNiDdmD— Khurram (@Khurram_zakir) October 27, 2023
علیزے سحر ان لوگوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رو پڑیں جو ان سے متعلق منفی تبصرے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خودکشی سے متعلق بہت خبریں چل رہی ہیں لیکن میں خودکشی نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کروں گی۔