گوجرانوالہ: 5 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار کر قتل کر دیا گیا

گوجرانوالہ: (کرائم ڈیسک) گوجرانوالہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، لاش 3 روز بعد برآمد ہو گئی۔

گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ علی پور چٹھہ کی حدود میں 3 روز قبل 5 سالہ بچہ لاپتہ ہوا جس کی تلاش کیلئے اہلخانہ نے دن رات ایک کر دیا، ناکامی کی صورت میں اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع کر دی، شکایت پر بچے کی تلاش کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

دوران تفتیش پولیس کو لاپتہ 5 سالہ ادریس کی لاش آبادیاں گاؤں کے قریب سے مل گئی جسے زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔