لاڑکانہ: دوران واردات ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

لاڑکانہ: (کرائم ڈیسک) لاڑکانہ میں لوٹ مار کے دوران ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے تشدد کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

لاڑکانہ کے علاقے لاہوری محلہ میں 2 ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ شور شرابے پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے، ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو مکینوں نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا، شہریوں نے ڈاکو پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے خوب دھلائی کی اور کپڑے پھاڑ دیئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تو شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزم کو شہید عبدالمالک تھانے منتقل کر دیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ڈاکو سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔