قصور: (کرائم ڈیسک) قصور سے قتل کے مقدمہ میں 12 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم غلام مصطفیٰ عرف موسی کو گرفتارکرلیا گیا۔
تھانہ تھہ شیخم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم نے سال 2011 میں شیخم کے علاقہ موضع ساہد میں تنویر ڈوگر کو قتل جبکہ اسکے بھائی کو زخمی کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے ۔