کلرسیداں (نیوز ڈیسک) تحصیل کلر سیداں کے نواحی علاقہ تل خالصہ میں اینٹوں کے بھٹے پر لگے ٹرانسفارمر چوری کی واردات ناکام بنا دی گئی۔رات کی تاریکی میں چوروں نے ٹرانسفارمر کا کنکشن کاٹ کر زمین پر پھینکا تو بھٹے پر موجود چوکیدار کے اٹھنے پر چور اپنا سامان بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ۔
جس کی وجہ سےلاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری ہونے سے بچ گیا۔
بھٹے کے مالک سابق ممبر ایم سی کلر سیداں ٹھیکیدار لطیف بھٹی نے بتایا کہ ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے واضح رہے کہ کلر سیداں اور اس کے نواہی علاقوں سے گزشتہ 10 دنوں کے دوران کم و پیش پانچ ٹرانسفارمر چوری ہو چکے ہیں اور پولیس کلرسیداں ابھی تک ایک بھی واردات کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔