کراچی : سندھ رینجرزکی کارروائی، اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بنا دی

کراچی: (کرائم ڈیسک) پاکستان رینجرزسندھ نے منگھو پیر میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بنا دی۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرزکی جانب سے تکنیکی ذرائع استعمال کرتےہوئے اغوا کاروں کےخلاف کارروائی کی گئی ، ملزمان رکشے میں بچے کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے ، اغوا کاروں نےبچے کی بازیابی کیلئے 25لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان رینجرز کاکہنا تھا کہ 19اکتوبر کو کچھ نامعلوم اغواکاروں نےمنگھو پیرکےرہائشی شاکر اللہ کےبیٹے عمران کواغواکر لیا تھا ، شہری شاکراللہ نےبیٹے کےاغوا کی شکایت رینجرز ہیلپ لائن پرکی تھی۔