پٹوار حلقہ سہال، کھیوٹ نمبر723 اور726میں زمین کی ملکیت کا معاملہ

حقیقی مالک کی بیدخلی کے لئے خود ساختہ مالک نے قبضہ حاصل کرنے کی خاطرجعلی ایف آر درج کروا دی،ذرائع

گناہ بے لذت میں مبتلا مالک ضمانت کروا کر تاریخیں بھگتنے پر مجبور، جعلی مقدمہ کو خارج کرنے کی بجائے ایس ایچ او چونترہ مالک کو انکوائیری کا بہانہ بنا کر ہراساںکرنے لگا

سی پی او راولپنڈی واقع کا نوٹس لیکر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کروائی کریں ، متاثرمالک کا مطالبہ

راولپنڈی،(حالات کرائم نیوز ڈسک)تفصیلات کے مطابق موضع سہال کے رہاشی راشد محمود ول عبدالرشید نے حالات انوسٹی گیشن ٹیم کو بتایا کہ اس نے1974-1975 کی جمع بندی کے تحت حلقہ پٹوار سہال میں زمین کا ایک ٹکڑا خرید کیا جس کونتقال نمبر 17575کے تحت درج رجسٹر کروایا اور جس کا ریکارڈ فر د بھی جاری کروایا۔ بعد ازاں موضع سہال کا ایک شخص چوہدری حسنات نے میری زمین پر حق ملکیت جتانا شروع کر دیا اور 15پر پولیس کو بلا لیا جنہوں نے بغیر تحقیق کئے جھوٹی ایف آئی آر درج کر دی جس میں بعد ازاں ضمانت کروانا پڑی ۔




متعلقہ عدالت میں بھی وہ شخص جھوٹا ثابت ہو گیا یا رہے کہ متعلقہ شخص عادی مجرم ہے اس کا باپ اور دادا بھی لوگوں کی زمینیں ہتھیانے میں قتل ہو چکے ہیں راشد محمود نے سی پی او اور آر پی او سے درخواست کی ہے کہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنانے پر مسمی حسنات پر قانون کت مطابق کاروائی کی جائے اور جو پولیس اہلکار اس غیر قانونی حرکات میں ملوث ہیں انے کے خلاف محکمانہ کاروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-