اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر ایک دکان کو سیل کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ منگل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نےسٹی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سٹی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں نوٹیفائیڈ ریٹ کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے قیمتوں میں اضافے پر ایک دکان سیل کر دی اور ایک شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی۔ واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن جاری ہے۔