وارث خان پولیس نے پاک بھارت کرکٹ میچ پر آن لائن جوا کھلانے والے پانچ بکیوں کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) وارث خان پولیس نے پاک بھارت کرکٹ میچ پر آن لائن جوا کھلانے والے پانچ بکیوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان ورلڈ کپ کرکٹ میچوں کے علاؤہ گھوڑوں کی ریس پر بھی جواء کھلاتے ہیں، ملزمان کی شناخت کامران عرف کامی موٹا، محمد علی، اکبر، معید اور ملک انوار کے نام سے ہوئی ہے-

ملزمان کے قبضہ سے 6 موبائل فون، 2 کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور نقدی 22500 روپے برآمد ہوئے، ملزمان بیٹ پرو ایپ کے ذریعے مخصوص گاہکوں کو جواء کھلا رہے تھے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔