پولیس افسران و اہلکار وں نے مقدمات میں بند گاڑیاں موٹر سائیکل ذاتی استعمال کرنا شروع کر دیں ، مقدمات چالان پیش نہ کئے جا سکے ،سائلین کی جمع پونجی دائو پر لگ گئی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی30تھانوں میں کئی سالوں سے بطور مال مقدمہ کھڑی تقریباً1ہزار گاڑیاں اور 3500موٹر سائیکل زنگ آلود ہو کر کباڑ میں تبدیل ، پولیس افسران و اہلکار وں نے مقدمات میں بند گاڑیاں موٹر سائیکل ذاتی استعمال کرنا شروع کر دیں لیکن مقدمات کے چالان پیش نہ کئے جا سکے سائلین کی جمع پونجی دائو پر لگ گئی ۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانوں میں درج مختلف مقدمات میں پکڑے جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل اس وقت تک مالکان کے حوالے نہیں کئے جاتے جب تک مقدمہ کا فیصلہ نہ ہو جائے جن میںقتل اور منشیات سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات شامل ہوتے ہیں جبکہ اکثر اوقات پولیس نقص امن کے حوالے سے دفع550کے تحت بھی موٹر سائیکل بند کر دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے 31تھانو ں میں 1ہزار سے زائد گاڑیاں مختلف مقدمات میں بند ہیں جن کے مقدمات کے چالان پیش نہ کئے جانے کی وجہ سے سالوں سے کھڑی یہ گاڑیا ںلوہے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں، اسی طرح 550میں بند کئے جانے والی70فی صد موٹر سائیکل بھی مالکان کے سپرد کرنے میں صرف اس لئے تاخیر برتی جاتی ہے تا کہ مالکان موٹر سائیکل چھڑوانے کے لئے مک مکا پر مجبور ہو جائیں جبکہ تھانوں میں بند اچھی حالت کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل افسران اور اہلکاروں نے ذاتی استعمال کے لئے چن لیں جبکہ سائلین کئی چکر لگانے پر مجبور ہیں۔