ہنگو: (کرائم ڈیسک) خون سفید ہوگیا، ذہنی مریضہ والدہ نے اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا۔ افسوسناک واقعہ ہنگو کے علاقے کربوغہ میں پیش آیا جہاں ذہنی مریضہ خاتون نے اپنے دو بیٹوں کو سوتے ہوئے ذبح کردیا، دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب 2 سال اور 5 سال تھی۔
پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، والدہ کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔