پاکتپن: بوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

پاکپتن: (کرائم ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں جائیداد نام نہ لگانے پر بدبخت بیٹے نے بوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ والد کی مدعیت میں بیٹے شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی گرفتار کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او پاکپتن زخمی ہونے والے بزرگ کی عیادت کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے، بزرگ کو تسلی دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


جبکہ سوشل میڈیا پر واقع کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں باپ پر وحشیانہ تشدد واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حقیقی بیٹا حافظ شہزاد اپنے باپ پر تشدد کر رہا ہے بیٹا تشدد کرنے کے بعد دھمکیاں دیتا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،اہل علاقہ نے باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بد بخت بیٹے کو سخت سزا کا مطالبہ کیا اور ڈی پی اوپاکپتن سے اپیل کی تھی کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے-