چور ایف آئی اے اہلکار بتا کر گھر میں داخل ہوئے‘ 32 تولہ سونا، کیش اور قیمتی اشیاء لے گئے
اسلام آباد (کرائم ڈیسک) وزارت اطلاعات کی خاتون افسر کے گھر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام اباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں وزارت اطلاعت کی خاتون افسر کے گھر مبینہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ڈاکوؤں نے خود کو وفاقی تحقیقادی ادارے ایف ائی اے کا اہلکار بتایا۔
اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے متن کے مطابق لوہی بھیر میں تین اکتوبر کو ہونے والی ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق ڈاکو خود کو ایف ائی اے اہلکار بتا کر گھر میں تلاشی کے بہانے داخل ہوئے اور گھر سے 10 تولے سونا اور 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثرہ خاتون افسر نے کہا ہے کہ ڈاکو گھر میں موجود لیپ ٹاپ اور پرفیومز بھی لے گئے۔لوہی بھیر پولیس کو 32 تولہ سونا ڈکیتی کی درخواست دی گئی لیکن انہوں نے ایف ائی آر میں صرف 10 تولے سونے کا ذکر کیا۔