چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، انفورسمنٹ سٹاف کی تابڑ توڑ کاروائیاں

چکلالہ (حالات کرائم ڈیسک ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد انفورسمنٹ سٹاف تعینات کردیا ۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو سلیم وٹو صاحب کی ہدایت پر کنٹونمنٹ ترجمان ایڈیشنل سیکٹری امتیاز صاحب چکلالہ مطابق مختلف بازاروں کی مونیٹرنگ کے لیے انفورسمنٹ سٹاف کو تعینات کردیا اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کہ انچارج فیصل خان نے دھمیال روڈ‘ڈھیری حسن اباد ‘ ٹالی موہری ،لالکرتی،اڈیالہ روڈ کا دورہ کیا اور دکانوں کے باہر رکھا گیا تجاوزات کی زد میں آنے والے سامان 6 ٹرک ضبط کرلیا جبکہ فٹ پاتھ اور کو عام آمد ورفت کیلئے کلےئر کردیا ۔ چکلالہ کنٹونمنٹ کے ترجمان ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز صاحب نے میڈیا کو بتایا کہ چکلالہ کینٹ کے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشنز مختلف اوقات میں بدستور جاری ہیں کسی کو بھی دکانوں کے باہر اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔