راولپندی : (کرائم ڈیسک) پولیس کی جانب سے خیبرپختونخوا سے دھماکا خیزمواد راولپنڈی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، 2 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ملزمان خیبر پختونخوا سے دھماکہ خیز مواد لے کر راولپنڈی میں داخل ہوئے ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لے لی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالے ملزمان میں اقبال اورعامرشہزاد شامل ہیں ،ملزمان سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔