کراچی: (کرائم ڈیسک) پاکستان رینجرزسندھ نے حب چیک پوسٹ اورعبدالجبار چیک پوسٹ جیکب آباد پر کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان گرفتار کرلیے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کےدوران6050 لیٹر ایرانی تیل، سگریٹ، نان کسٹم پیڈ اشیائے خوردونوش برآمد کی گئی ہیں ۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں سمگلنگ میں استعمال ہونےوالی2 گاڑیاں،کنٹینر،3 بسیں ، 8 مزدا،2 ٹرک، آئل ٹینکر قبضے میں لےلیے گئے ہیں، پاکستان رینجرزسندھ مجموعی طورپر70 سےزائد آپریشن کر چکی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن میں 225317لیٹر ایرانی تیل،متعدد پمپس، موٹرز جنریٹرز،49 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں جبکہ 530 کلوانڈین گٹکا، امپورٹڈآئٹمز، سگریٹ،چھالیہ، گھریلواستعمال کی اشیاءبرآمد کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کو بمعہ ضبط شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کےحوالےکردیاگیاہے ۔