تاندلیانوالہ : (کرائم ڈیسک) فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کی کچہری (عدالت) کے احاطے میں برقع پوش خاتون کی جانب سے وکیل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے
پولیس کے مطابق برقع پوش خاتون کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ صدیق اعوان اور منشی رب نواز شدید زخمی ہوئے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی وکیل اور منشی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور احاطہ کچہری کو بند کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے حملہ آور کی مبینہ ساتھی خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے ۔