17 سالہ بیٹی نے چالیس سالہ باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ابتدائی تفتیش کے مطابق باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے مختلف زاویوں سے واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

لاہور (کرائم ڈیسک) 17 سالہ بیٹی نے چالیس سالہ باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گجرپورہ کرول گھاٹی کے قریب بیٹی نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مقتول کا نام بلال خان تھا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقتول بلال پانچ بچوں کا باپ تھا ،مقتول کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔پولیس کا یہ بھی موقف ہے کہ باپ کو گھریلو جھگڑے پر قتل کیا گیا ۔پولیس نے مختلف زاویوں سے واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے دعویٰ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔