رحیم یارخان، دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، پولیس حکام

رحیم یار خان(کرائم ڈیسک) رحیم یارخان میں قتل کی لرزہ خیز واردات، دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صادق آباد میں پیش آیا ہے، جہاں بیٹے نے ماں کو قتل کیا۔