راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپندی کے زیر اہتمام امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2023 کے سلسلہ میں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے، دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری کو چیک کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اختر محمود میٹرک کے امتحان میں سخت حکمت عملی سے بوٹی مافیا کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، ان کی ہدایت کے مطابق بوٹی مافیا کے خاتمہ، صاف و شفاف امتحانی نظام کے لئے اچھی شہرت کے حامل اساتذہ و دیگر افسران کو مانیٹرنگ کے لئے تعینات کیا گیا ہے ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال، راولپنڈی اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول، باغ سرداراں کا دورہ کیا-
انہوں نے امتحانی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میٹرک کے بہترین و شفاف انعقاد سے لائق و ذہین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی ہو گی اور تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ امتحانی عملہ اپنے فرائض محنت اور لگن سے سر انجام دے، اگر ان پر کوئی اثرانداز ہونے کی کوشش کرے تو وہ اس کی اطلاع فوراً براہ راست مجھے یا مرکزی کنٹرول روم کو دے تا کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جا سکے، انہوں نے کہا بورڈ انسپکشن کمیٹی، موبائل انسپکٹر، چیئرمین سکواڈ اور ضلع انتظامیہ تمام امتحانی مراکز کو مانیٹر کر رہی ہیں، ان کی رپورٹس کی روشنی میں ہم انتظامات کو مزید مؤثر اور جامع بنائیں گے۔
کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے، مریم نواز
صدربیلاروس کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: عطا تارڑ
پی ٹی آئی قیادت کی اچانک عمران خان سے ملاقات، مذاکرات کی تصدیق کردی
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد کر دیئے
عمران خان‘ بشریٰ بی بی‘ علیمہ خان‘عارف علوی‘عمرایوب اورعلی امین گنڈا پور سمیت تین سو افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
پی ٹی آئی احتجاج میں گنڈا پورغائب ، بشریٰ’ سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کر رہیں: عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل‘ قافلوں کا اسلام آباد کی جانب سفر جاری
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز