اسلام آباد: (کرائم ڈیسک) بجلی چوروں کے خلاف پاور ڈویژن اور انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، ملک بھر میں 647 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں پر 6 ہزار 172 ایف آئی آر درج ہوئیں، بجلی چوروں سے تین ارب روپے کی ریکوری ہوئی، گزشتہ دو دنوں میں 2 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔
پاور ڈویژن سیکرٹری کے مطابق لیسکو کی کارکردگی تمام ڈسکوز سے بہتر ہے، لیسکو میں 72 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی، میپکو میں 43 کروڑ، حیسکو 48 کروڑ ، پیسکو میں 39 کروڑ روپے ریکور کئے گئے۔