راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی نصیر آباد پولیس موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر کے 6 موٹر سائیکل برآمد کر لیے ہیں۔
ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پوری ٹیم کو شاباش دی ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا ہے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور منظم اور متحرک گینگز کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے ۔ایسے عناصر کو پکڑنے اور انہیں قانون کے مطابق سزائیں دلوانے کیلئے پولیس ٹیمیں ہر وقت متحرک ہیں ۔عوام کی حفاظت ہمارا فرض ہے ۔