راولپنڈی ،اراضی ریکارڈ سینٹرروات میں ٹاﺅٹ اور لینڈ مافیا کا قبضہ

اے ڈی ایل آر نہ ہونے کی وجہ سے عام سائلین سے ٹاﺅٹ اور لینڈ مافیاز کے ذریعہ انتقالات درج کرنے کی بھاری رشوت وصول کی جا رہی ہے،ذرائع

کمشنرراولپنڈی کھلے عام گاڑی میں بیٹھ کر کرپٹ مافیاز کے ذریعہ بھاری رشوت وصول کرنے کا فوری نوٹس لیں، عوامی مطالبہ

راولپنڈی (حالات نمائندہ خصوصی )اراضی ریکارڈ سینٹر روات میں اے ڈی ایل آر نہ ہونے کی وجہ سے عام سائل کے لیے کام بندذرائع کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر روات میں اے ڈی ایل آر کی غیر موجودگی سائیلان کے لئے وبال جان بن گئی ٹائوٹ اور لینڈ مافیا کی چاندی ہو گئی اس کرپٹ مافیا کی وجہ سے اراضی سنٹر میں رشوت کا بازار گرم ہے ذرائع کے مطابق کیک کارنر کے قریب گاڑی میںاراضی ریکارڈ سینٹر کے ملازمین کرپٹ مافیا کے ساتھ مل کرزمینوں کے انتقالات درج کئے جا رہے ہیں ۔اراضی ریکارڈ سینٹر میں جانے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ محکمہ مال مادر پدر آزاد ہے اور اپنی من مانی سے مافیاز کے ذریعہ بھاری رشوت سے کام چلایا جا رہا ہے عوامی مطالبہ زور پکڑ تا جا رہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی اس کرپٹ مافیاز کے خلاف نوٹس لے کر ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔سائیلان کا کہنا ہے کہ عرصہ درازسے روات اراضی سینٹر کے ملازمین کرپٹ مافیاز کے ساتھ مل کر گاڑی میں بیٹھ کر انتقالات کے اس مکرو دھندے میں مصروف عمل ہیں جبکہ انتظامیہ اپنی آنکھیں بند کئے بیٹھی ہے۔