پشاور: (کرائم ڈیسک) پیسکو ٹاسک فورس پشاور سرکل کی جانب سے سابق ایم این اے کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، سابق رکن قومی اسمبلی بلال رحمان بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔
پیسکو ترجمان کے مطابق انکوائری کے بعد سابق ایم این اے پیسکو کا 23 لاکھ کا نادہندہ بھی نکل آیا، پیسکو ٹاسک فورس نے پولیس کی نفری کے ساتھ چھاپہ مارا تھا۔
ترجمان پیسکو نے بتایا کہ پیسکو ٹیم کی جانب سے سابق ایم این اے کو جرمانہ کیا گیا اور ایف آئی آر کیلئے درخواست تھانے جمع کرا دی گئی ہے۔