مزید 14بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواستیں دے دیں
راولپنڈی (کرائم ڈیسک) آئیسکو حکام نے بجلی چوری کے خلاف ضلع بھر میں کاروائی کے دوران مزید 14بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواستیں دے دیں ان 14افراد کا تعلق ضلع راولپنڈی کے علاقوں بنی،صادق آباد، سول لائنز،ائیرپورٹ،ٹیکسلا، گوجر خان،مندرہ اور کہوٹہ سے ہے جبکہ 2 افراد کا تعلق کوہسار ڈویژن سے ہے رواں ماہ میں اب تک 39 افراد کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں پولیس کو درخواستں دی گئی ہیںتاہم گزشتہ کئی روز سے جاری آپریشن کے دوران آئیسکو حکام کسی بڑے اور سرکردہ بجلی چور کا سراغ نہ لگا سکے جس سے تمام تر کاروائیاں محض چھوٹے گھریلو کمرشل صارفین تک محدود ہو کر رہ گئیں آئیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف حکومتی احکامات کے مطابق سخت کاروائی جاری ہے اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے زیروٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے بجلی چوری میں ملوث افراد کو نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ قانون کے مطابق انہیں سخت سزائیں بھی دی جائیں گی آئیسکو ذرئع کے مطابق سول ڈیفنس راولپنڈی کے دفتر میں شکایات سیل قائم کیا گیا ہے جس میں عوام براہ راست بجلی چوری کی شکایات درج کرا سکتے ہیں