حیدر آباد: ڈاکوؤں نے میت کی تدفین کیلئے جانے والے شہریوں کو بھی نہ بخشا

حیدر آباد: (کرائم ڈیسک) حیدر آباد کے علاقے پنیاری میں میت کی تدفین کیلئے جانے والوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے۔

سندھ میں ڈاکو بے حسی کے حد پار کر گئے، 3 ڈاکؤوں نے میت کی تدفین کیلئے جانے والوں کو بھی نہ بخشا، ملزمان نے متعدد شہریوں کو موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیا۔

لٹنے والوں میں میت گاڑی کا ڈرائیور اور متعدد شہری شامل ہیں، ملزمان کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔