اسلام آباد(کرائم ڈیسک) نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ملک میں بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون شروع ہوچکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتا چلا ہے اور بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 16کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔