کبیر والا(کرائم ڈیسک) واپڈا ٹیم نے ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا عرفان کے گھر پر چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا عرفان کے گھر پر واپڈا ٹیم نے چھاپہ مارا، چھاپے پر لیگی رہنما رانا عرفان اور اس کے بھائیوں نے واپڈا کی ٹیم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
واپڈا ٹیم نے راناعرفان کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا، ایس ڈی او نے بتایا کہ رانا عرفان اور انکے بھائی عرصہ دراز سے بجلی چوری کررہے تھے۔
ایس ڈی او کا مزید کہنا تھا کہ رانا عرفان اور اسکے بھائی ٹیوب ویل کی بجلی چوری کررہے تھے، واپڈا ٹیم نے قانونی کاروائی کیلئے تھانہ صدر کبیروالا کودرخواست دے دی ہے۔