اسلام آباد (کرائم ڈیسک) وفاقی پولیس نے ماہ اگست میں کرائم شر پسند افراد کے انسداد کیلئے لگائے جانیوالے خصوصی ناکہ جات پر چھ ہزار272 گاڑیوں ،17ہزار575موٹرسائیکلوں سمیت 13 ہزار426 افراد کو چیک کیا گیا،جس کے تحت 238 گاڑیوں، 4235 موٹرسائیکلوں اور 1248 افراد کو جانچ پڑتال کے لئے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق دوران چیکنگ ایک چوری شدہ گاڑی قبضہ میں لے لی گئی۔
12 افراد کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم پر مقدمات کا اندارج کیا گیا۔ناکہ جات چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں،کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔