نیو ٹاؤن پولیس نےرابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کر لیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) نیو ٹاؤن پولیس نےرابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار کر لیا ،لاکھوں روپے مالیت کے 04 آئی فون، مسروقہ رقم 15 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عطا الرحمن، سمیع اللہ اور محمد جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس پی راول کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔