راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سرکاری تعلیمی ادارے میں نویں جماعت کی طالبہ پر خاتون ٹیچر کا بدترین تشدد ، تشدد سے نویں جماعت کی طالبہ علیشبہ بشیر شدید زخمی، سر پر گہری چوٹیں موجود ہیں۔
والد بشیر ملک نے موقف اپنایا کہ خاتون ٹیچر نے میری بیٹی کو ڈنڈوں سے تشدد کیا، خاتون ٹیچر خالدہ ریحان نے سکول کا کام غلط ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے پر محکمہ تعلیم راولپنڈی کے افسران کو آگاہ کر دیا گیا، خاتون ٹیچر ذہنی طور پر پریشان ہے، واقعے پر تحقیقات جاری ہیں-