ملزمان سے اسلحہ وایمونیشن برآمد ،مقدمات درج
راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم توقیر سے1پستول 30بورمعہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم حمزہ توفیق سے1پستول 30بورمعہ ایمونیشن،نیوٹائون پولیس نے ملزم عمران سے 1پستول 30بورمعہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم خرم سے1پستول 30بورمعہ ایمونیشن،،دھمیال پولیس نے ملزم حمزہ سے1پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہناہے کہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔