ملزمان سے دائو پر لگی رقم49ہزار 850روپے ،13موبائل فون و تاش برآمد،مقدمات درج
راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راول ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے15قمارباز وں کوگرفتارکرکے دائو پر لگی رقم49ہزار 850روپے ،13موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والی4قمار باز بشارت علی،محسن علی،غلام مصطفی اور مطیع اللہ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 7ہزار 250روپے ،2موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکئے،بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 11قمار بازوں کوگرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میںعبدالوہاب ،شہباز،عمر ، عبداللہ ،شیراز بٹ ،حمزہ،حسن ،عبدالوہاب،شکیل ،حسنان ،نبیل شامل ہیں،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 42ہزار 600روپے،11موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا کہناہے کہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔